فرنٹیئر کسٹمز ایجنٹس گروپ خیبر پختونخوا کے انتخابات مکمل ہوگئے

فرنٹیئر کسٹمز ایجنٹس گروپ خیبر پختونخوا کے انتخابات مکمل ہوگئے

پشاور( پاکستان نیوز)پاکستان افغانستان جائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ڈائریکٹر ٗآل پاکستان کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین اورخیبر پختونخوا چیمبر آ ف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ریلوے اور ڈرائی پورٹ سٹینڈنگ کمیٹیوں کے چیئرمین ضیاء الحق سرحدی فرنٹیئر کسٹمز ایجنٹس گروپ خیبر پختونخوا کے صدر منتخب ہوگئے جبکہ ثاقب بنوری چیئرمین ٗ خالد شہزاد سینئر نائب صدر ٗ حاجی عظیم ٗ خیال حسین شنواری ٗ امتیاز احمد علی ٗ فاروق احمد اور آصف جمال نائب صدور اور میاں وحید شاہ بادشاہ جنرل سیکرٹری ٗ اسد بلال جائنٹ سیکرٹری ٗ سرفراز عالی فنانس سیکرٹری اور طارق صدیقی پریس سیکرٹری منتخب کرلئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق فرنٹیئر کسٹمز ایجنٹس گروپ کا اہم اجلاس گذشتہ روز چیئرمین ضیاء الحق سرحدی کی سربراہی میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں فرنٹیئر کسٹمز ایجنٹس گروپ خیبر پختونخوا کے انتخابات عمل میں لائے گئے اور متفقہ طور پر ضیاء الحق سرحدی کو2 سال کے لئے فرنٹیئر کسٹمز ایجنٹس گروپ کا صدر منتخب کیا گیا ۔ فرنٹیئر کسٹمز ایجنٹس گروپ کے ایگزیکٹو ممبران میں سید ذاکر علی شاہ ٗ آصف بلال ٗ خاور صدیق ٗ ثمر عباس شیرازی ٗ عثمان انصاری ٗ منصور احمد ٗ رسول خان وزیر ٗ نعمان الحق ٗ عاصم سیٹھی ٗ اسماعیل مروت ٗ عامر رضا ٗ محمدجاوید ٗ محمد ریحان ٗ میاں فیضان شاہ اور ناصر شنواری شامل ہیں۔ فرنٹیئرکسٹمز ایجنٹس گروپ کے نو منتخب صدر ضیاء الحق سرحدی نے ان کے بلا مقابلہ انتخاب پر گروپ کے اراکین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایجنٹس برادری نے ان پرجس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ اس پر پورا اترنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ ضیاء الحق سرحدی نے ایجنٹس برادری کے مسائل حکومتی سطح پر متعارف کرانے اور ان کے حل کے لئے موثر اقدامات اٹھانے کا عزم ظاہر کیا اور کہا کہ انہوں نے پہلے بھی ایجنٹس حضرات کے مسائل ہر فورم پر اجاگر کئے ہیں اور ان کے حل کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سمیت ایف بی آر اور متعلقہ محکموں کے ساتھ اعلیٰ سطحی مذاکرات کئے ہیں۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ ایف بی آر کے ماتحت ٹیکس محکمے ایجنٹس حضرات کے مسائل کے حل کے لئے فرنٹیئر کسٹمز ایجنٹس گروپ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے۔ یاد رہے کہ فرنٹیئر کسٹمز ایجنٹس گروپ 1976ء سے قائم ہے اور ایجنٹس برادری کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھا رہا ہے، ضیاء الحق سرحدی بارہ سال تک گروپ کے جنرل سیکرٹری اور تقریباً پندرہ سال تک گروپ کے چیئرمین رہے ہیں جبکہ فرنٹیئر کسٹمز ایجنٹس گرو پ میں ہیلپنگ ہینڈکسٹمز ایجنٹس گروپ کے اراکین نے رضا کارانہ طور پرشمولیت اختیار کرلی اور اس گروپ کے ممبران بھی حالیہ انتخابات میں فرنٹیئر کسٹمز ایجنٹس گروپ میں منتخب کرلئے گئے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر