کرک میں چوروں نے موبائل کی دکان کا صفایا کردیا

کرک میں چوروں نے موبائل کی دکان کا صفایا کردیا

کرک(بیورورپورٹ)نشپہ آئل فیلڈ الواڑگی بانڈہ کے قریب برلب ہائی وے مار کیٹ میں موبائل کی دکان میں چوری، چور موبائل کی دکان سے تقریبا 5 لاکھ روپے کے موبائل سیٹس، بیلنس کارڈ ، USB اور دوسرا سامان چوری کر کے لے گئے نامعلوم افراد کے خلاف FIR تھانہ بانڈہ داؤد شاہ میں درج، تفصیلات کے مطابق رضا اینڈٖ برادرز VIP کسٹمر اینڈ موبائل سروس کی دکان کو رات کے وقت نا معلوم چوروں نے مغربی دیوار توڑ کر دکان سے 5 لاکھ روپے کے قیمتی موبائل سیٹس، بیلنس کارڈ، USB اور دیگر سامان چوری کر لیا غریب دکاندار رضا اور اس کے دیگر بھائیوں نے بانڈہ داؤد شاہ کے تھانے میں نا معلوم افراد کے خلاف FIR درج کی اور DPO کرک محمد جاوید خان سے چوروں کو گرفتار کرنے کیلئے اور ان سے چوری شدہ سامان بر آمد کرنے کی اپیل کی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر