خیبر پختونخوا کو مثالی صوبہ بنائیں گے ،عارف احمد زئی
شبقدر ( نمائندہ خصوصی )موجودہ حکومت تعلیم کے شعبے میں خیبر پختون کواء کو مثالی صوبہ بنا رہے ہیں ۔تعلیم کے شعبے میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تمام تعلیمی اداروں میں تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ مزید تعلیمی ادارے بنائے جارہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی اور چیئر مین ڈیڈک چارسدہ عارف احمد زئی نے دلازک شبقدر میں پرائمری سکول نمبر ۲ میں تیس لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے اضافی کمروں کا افتتاح کرتے ہوئے کی ۔اس موقع پر ممبر ضلع کونسل اور تحریک انصاف چارسدہ کے ڈپٹی آرگنائزر حاجی شاہد اللہ ،تحصیل نائب ناظم غفار اللہ شیخ ،صدر انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن کامران خان حلیم زئی اور دیگر بھی موجود تھے ۔ایم پی اے عارف احمد زئی نے کہاکہ شبقدر میں تعلیم کے شعبے میں گذشتہ تین سال کے دوران دس سے زائد بند سکولوں کو کھول دیا گیا ہیں جبکہ دہشت گردی سے متاثرہ سکولوں میں متاثرہ عمارتوں کو دوبارہ تعمیر کیا گیا ہیں جہاں پر باقائدہ طلباء کی تعلیمی سرگرمیاں دوبار شروع کی گئی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ شبقدر میں طلباء کو تعلیم کے شعبے میں درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جارہا ہیں ۔اس موقع پر علاقہ عوام نے ممبرصوبائی اسمبلی عارف احمد زئی اور دیگر تحریک انصاف کے عہدیداروں کو شکریہ ادا کیا ۔