بیٹے کے انتقال کی خبر سن کر ماں بھی صدمے سے چل بسی، ایک دوسرے کے پہلو میں دفن

بیٹے کے انتقال کی خبر سن کر ماں بھی صدمے سے چل بسی، ایک دوسرے کے پہلو میں دفن
بیٹے کے انتقال کی خبر سن کر ماں بھی صدمے سے چل بسی، ایک دوسرے کے پہلو میں دفن

  

حافظ آباد(ویب ڈیسک) نواحی گاﺅں ونی میں جواں سال بیٹے کے انتقال کی خبرسن کر ماں بھی چل بسی۔ ماں اور بیٹے کی آخری رسومات پر ہر آنکھ اشکبار ہوگئی۔ پرویز مسیح کا بیٹا اعظم مسیح یرقان کے مرض میں مبتلا تھا۔ گذشتہ روز وہ اچانک انتقال کرگیا۔ جب اسکی ماں مجان بی بی نے بیٹے کے انتقال کی خبر سنی تو صدمے کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ بھی چل بسی۔ دونوں کو ایک دوسرے کے پہلو میں دفن کردیا گیا۔

مزید : حافظ آباد