میڈیا دہشت گردوں کے پیغامات نشر نہ کرے: آئی ایس پی آر

میڈیا دہشت گردوں کے پیغامات نشر نہ کرے: آئی ایس پی آر
میڈیا دہشت گردوں کے پیغامات نشر نہ کرے: آئی ایس پی آر

  

راولپنڈی(ویب ڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے میڈیا سے درخواست کی ہے کہ دہشت گردوں کے پیغامات نشر نہ کئے جائیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے ایک شخص کو ہلاک کرنے کی ویڈیو جاری کی گئی اور دعویٰ کیا گیا کہ ہلاک شخص انٹیلی جنس افسر تھا۔ یہ ویڈیو ملکی اور غیر ملکی میڈیا پر نشر کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک شخص نہ حاضر سروس فوجی تھانہ انٹیلی جنس افسر تھا۔ دہشت گردوں کی جاری کردہ ویڈیو میں دکھایا گیا شخص ایک گڈریا تھا جو 2013 ءمیں غلطی سے سرحد پارکر گیا تھا۔ دہشت گردوں نے غریب شخص کو تاوان کے لئے قید کر لیا تھا۔

مزید : راولپنڈی