حکومت جاتی ہے تو جائے ،کنفلکٹ آف انٹرسٹ بل پر سمجھوتہ نہیں :عمران خان

حکومت جاتی ہے تو جائے ،کنفلکٹ آف انٹرسٹ بل پر سمجھوتہ نہیں :عمران خان
حکومت جاتی ہے تو جائے ،کنفلکٹ آف انٹرسٹ بل پر سمجھوتہ نہیں :عمران خان

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ حکومت جاتی ہے تو جائے کنفلکٹ آف انٹرسٹ بل پر سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا اور اس بل کی مخالفت کرنے والوں کیلئے پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہے ۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عمران خان کا کہناتھا کہ کنفلکٹ آف انٹرسٹ بل لانے کا عوام سے وعدہ کیا تھا جسے وہ لاکر ہی رہیں گے اور اس بل کی مخالفت کرنے والوں کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہے جبکہ مخالفین کیخلاف سخت کارروائی بھی کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ نندی پور پاور پراجیکٹ میں شہباز شریف براہ راست ملوث ہیں اور سکینڈل کی انکوائری بھی سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی انکوائری کی طرح کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ،عمرا ن خان نے کہا کہ پی ٹی آئی نندی پور معاملہ دبانے نہیں دے گی ۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں