شعیب ملک کو انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز سکواڈ میں شامل کرلیا گیا

شعیب ملک کو انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز سکواڈ میں شامل کرلیا گیا
شعیب ملک کو انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز سکواڈ میں شامل کرلیا گیا

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے سکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے مینجر انتخاب عالم اور ہیڈ کوچ وقار یونس نے پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی سے شعیب ملک کو سکواڈ میں شامل کرنے کی درخواست کی تھی۔ سلیکشن کمیٹی نے شعیب ملک کو زمبابوے کے خلاف ون ڈے اور ٹی 20 میں شاندار پرفارمنس دکھانے پرپر ٹیسٹ سکواڈمیں شامل کرلیا۔ واضح رہے کہ شعیب ملک پاکستان کی طرف سے اب تک 32 ٹیسٹ میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرچکے ہیں، انہوں نے 2010 میں آخری ٹیسٹ انگلینڈ کے خلاف کھیلاتھا۔

مزید : کھیل /اہم خبریں