بلال آصف کا باولنگ ایکشن بھی مشکوک قرار ،میچ ریفری نے آئی سی سی کو شکایت کر دی
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے دو کھلاڑیوں کے بعدایک اور کھلاڑی بلال آصف کے باولنگ ایکشن کوبھی مشکوک قرار دے دیا گیاہے ۔ذرائع کے مطابق بلال آصف نے زمبابوے کیخلاف تیسرے اور آخر ی ون ڈے میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کیں تھیں جس کے بعد میچ ریفری نے آئی سی سی کو بلال آصف کے باولنگ ایکشن مشکوک ہونے کی شکایت کر دی ہے ۔میچ ریفری کا کہناہے کہ بلا ل آصف کا بازو 15ڈگری سے زیادہ بینڈ ہو تاہے ۔
بلال آصف کا ایکشن آئی سی سی میں رپورٹ کر دیا گیاہے جس کے بعد بلال آصف کا بائیو مکینک ٹیسٹ کیا جائے گا ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہناہے انہیں یقین ہے کہ بلال آصف کا اینگل ٹھیک ہے اور ان کا بازو 15 ڈگری کے اندر ہی رہتاہے اور وہ بلال آصف کا مکمل دفاع کریں گے۔پی سی بی کا کہناہے کہ اعتراضات کی تفصیل کا انتظار ہے ،منیجر مکمل رپورٹ دے گا۔بلال آصف کو باولنگ ایکشن ٹیسٹ 14 روز میں کروانا ہوگا۔