تعلیمی بورڈزمیں ٹریڈ یونین بنانے پر پابندی عائد

تعلیمی بورڈزمیں ٹریڈ یونین بنانے پر پابندی عائد
تعلیمی بورڈزمیں ٹریڈ یونین بنانے پر پابندی عائد

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہورہائیکورٹ نے تعلیمی بورڈزمیں ٹریڈ یونین بنانے پر پابندی لگادی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تعلیمی بورڈزنے ٹریڈ یونین کے قیام کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا ۔ درخواست کی سماعت کرتے ہوئے فاضل بنچ نے ریمارکس دیے کہ تعلیمی بورڈ زکمرشل ادارے نہیں جہاں ٹریڈ یونین بنائی جائے،تعلیمی بورڈز کا کام امتحان لینا ہے۔عدالت نے فریقین کا موقف سننے کے بعد تعلیمی بورڈز کی ٹریڈ یونین کو کالعدم قرار دیتے ہوئے آئندہ یونین بنانے پر پابندی عائد کردی۔

مزید : لاہور