سودی نظام کے خاتمے کے خلاف عدالتِ عظمیٰ نے درخواست خارج کردی

سودی نظام کے خاتمے کے خلاف عدالتِ عظمیٰ نے درخواست خارج کردی
سودی نظام کے خاتمے کے خلاف عدالتِ عظمیٰ نے درخواست خارج کردی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ آف پاکستان نے سودی نظام کے خاتمے کے خلاف درخواست خارج کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کیس کی سماعت جسٹس سرمد جلال عثمانی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے کی ۔ سماعت کے دوران جسٹس سرمد جلال عثمانی نے سوال کیا کہ ریاست سودی نظام کا خاتمہ کیسے کرے گی؟ انہوں نے کہا کہ جو سود نہیں لینا چاہتا نہ لیں، لینے والے کو اللہ پوچھے گا۔ جسٹس عثمانی نے یہ کہتے ہوئے کہ معاملہ پہلے ہی شرعی عدالت میں زیر سماعت ہے درخواست خارج کردی۔

مزید : اسلام آباد