داعش نے شام کے شہر تدمر میں فتح کی علامت دروازہ قوس النصر کو دھماکے سے اڑا دیا
بغداد (مانیٹرنگ ڈیسک)شدت پسند تنظیم داعش نے شام کے تاریخی شہرتدمر میں چند ماہ قبل دو تاریخی چرچوں کو مسمار کرنے کے بعد شہر میں "فتح کی علامت دروازہ" قوس النصر کو بھی دھماکے سے اڑا دیا ہے۔العربیہ کی رپورٹ میں کہا گیاہے کہ شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والے ادارے "آبزویٹری" کے مطابق شامی آثار قدیمہ کے ڈائریکٹر مامون عبدالکریم نے بتایا کہ ہمیں محاذ جنگ سے یہ اطلاعات ملی ہیں کہ داعش نے اتوارکے روزتدمر شہر میں "قوس النصر" کو بھی مسمار کردیا ہے۔ چند ہفتے قبل اسی شہر میں داعش نے دو چرچوں سمیت شہر کی کئی تاریخی عمارات کو دھماکوں سے تباہ کر ڈالا تھا۔