چیف سیکر ٹری کو بھی بلٹ پروف گاڑی مل گئی

چیف سیکر ٹری کو بھی بلٹ پروف گاڑی مل گئی
چیف سیکر ٹری کو بھی بلٹ پروف گاڑی مل گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ویب ڈیسک) چیف سیکر ٹری پنجاب خضر حیا ت گوندل کو نئی بلٹ پروف لینڈ کروز ر گاڑی فراہم کر دی گئی ہے۔ چیف سیکر ٹری خضر حیا ت گوندل کو سکیورٹی خدشات پر نئی بلٹ پروف لینڈ کروز ز فراہم کی گئی ہے۔ چیف سیکر ٹری کو گاڑی کے علاوہ سکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے۔ چیف سیکرٹری کے ساتھ ساتھ سیکر ٹری داخلہ میجر (ر) اعظم سلیمان خان، سپیشل سیکرٹری ہوم محمد شعیب اکبر، کی سکیورٹی میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔ سپیشل سیکر ٹری داخلہ محمد شعیب اکبر اور آئی جی جیل میاں فاروق نذیر کو جیل پولیس کی ایلیٹ فورس فراہم کی گئی ہے۔ چیف سیکر ٹری پنجاب کی رہائش گاہ پر بھی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔

مزید :

لاہور -