پی پی 16اٹک کے غیر حتمی نتائج ، ن لیگ کے جہانگیر خانزادہ کامیاب

پی پی 16اٹک کے غیر حتمی نتائج ، ن لیگ کے جہانگیر خانزادہ کامیاب
پی پی 16اٹک کے غیر حتمی نتائج ، ن لیگ کے جہانگیر خانزادہ کامیاب

  

اٹک(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر داخلہ پنجاب شجاع خان زادہ کی شہادت کے بعد پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 16 کی خالی نشست پر ضمنی انتخابات میں غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق 137پولنگ اسٹیشنز سے مسلم لیگ ن کے جہانگیر خانزادہ 44ہزار 2سو86ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ آزاد امید وار ڈاکٹر نعیم 4 ہزار 3 سو 71 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 16 میں رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد ایک لاکھ 31 ہزار 608ہے۔ حلقے میں 137 پولنگ سٹیشن بنائے گئے تھے جن میں مردوں کے لیے 51، خواتین کے لئے 44 جبکہ 42 مشترکہ پولنگ سٹیشن تھے، حلقے کے 36 پولنگ سٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا تھااور ووٹنگ کے دوران فوج اور رینجرز کے جوان پولنگ سٹیشنز پر تعینات کئے گئے تھے ۔

مزید : اٹک