سانحہ نیشنل ہائی وے لنک روڈسٹریٹ لائٹس نہ ہونے کی وجہ سے پیش آیا،ایس ایس پی ٹریفک

سانحہ نیشنل ہائی وے لنک روڈسٹریٹ لائٹس نہ ہونے کی وجہ سے پیش آیا،ایس ایس پی ...
سانحہ نیشنل ہائی وے لنک روڈسٹریٹ لائٹس نہ ہونے کی وجہ سے پیش آیا،ایس ایس پی ٹریفک

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ ہائیکورٹ میں سانحہ نیشنل ہائی وے لنک روڈکے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کیس کی سماعت کے دوران ایس ایس پی ٹریفک ملیر نے عدالت کے روبرورپورٹ پیش کی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حادثے کے وقت کوئی بھی افسر ڈیوٹی پر موجود نہیں تھا،ٹریفک پولیس کی ڈیوٹی رات 11 بجے ختم ہوجاتی ہے۔ لنک روڈ کی حالت خراب تھی جبکہ سڑک پر سٹریٹ لائٹس بھی نہیں تھیں جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا ۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کیمیکل ٹینکر اور بس کے ٹکرانے سے آگ بھڑک اٹھی تھی۔ ایس ایس پی نے عدالت کو بتایا کہ ٹریف پولیس اپنا کام مکمل ایمانداری سے کررہی ہے، ٹریفک پولیس نے فٹنس نہ ہونے پر 6 ہزار 873 گاڑیوں کے چالان کیے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال جنوری کے دوسرے ہفتے کے دوران کراچی کے قریب سپر ہائی وے پر مسافر بس اور آئل ٹینکر کے تصادم کے نتیجے میں بس میں آگ بھڑک اٹھی تھی جس کی زد میں آکر 8 بچوں سمیت 62 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ بس میں 100کے قریب مسافرسوار تھے اور بس کی چھت پر بیٹھے مسافروں نے بس سے چھلانگیں لگا کرجان بچائی تھی۔

مزید : کراچی /اہم خبریں