عمران کے 17اکتوبر کے جلسے کیلئے ملکو نے نیا گانا ریکارڈ کرادیا

عمران کے 17اکتوبر کے جلسے کیلئے ملکو نے نیا گانا ریکارڈ کرادیا
عمران کے 17اکتوبر کے جلسے کیلئے ملکو نے نیا گانا ریکارڈ کرادیا

  

لاہور (ویب ڈیسک) معروف بھنگڑا سٹار ملکو نے پاکستان تحریک انصاف کے لئے گانا ریکارڈ کروادیا۔ تفصیلات کے مطابق اس گانے کی ریکارڈنگ گزشتہ روز مقامی سٹوڈیو میں مکمل کی گئی۔ اس گانے کی شاعری اور مینجمنٹ قیصر ندیم گڈو نے کی تھی جو اس سے قبل پی ٹی آئی کے لئے عطاءاللہ عیسیٰ خیلوی کا گانا ”بنے گا نیا پاکستان“ بھی ریکارڈ کرواچکے ہیں جس نے زبردست مقبولیت حاصل کی تھی۔

مزید : لاہور