عجیب و غریب شارک مچھلی نے سائنسدانوں کو پریشان کردیا
گلاسگو(نیوزڈیسک)حال ہی میں سکاٹ لینڈ کے ساحل پر ایک عجیب و غریب شارک کی قسم دریافت ہوئی ہے جس نے سائنسدانوں کو چکرا کررکھ دیا ہے۔اس شارک کی بالب فش نامی مچھلی سے مماثلت ہے اور اس کی لمبائی 6فٹ ہے جبکہ عام شارک کی لمبائی 10فٹ تک ہوتی ہے۔
مزیدپڑھیں:پانچ ایسی چیزیں جنہیں غیر شادی شدہ خواتین سے پوچھنے سے گریز کریں
سکاٹ لینڈ کے آبی ماہرین کا کہنا ہے اس طرح کی شارک پہلے کبھی بھی نہیں دیکھی گئی اور اس کی دریافت کے بعد سائنسدانوں کو نایاب قسم کا علم ہوا ہے۔یہ شارک سمندری حیات کے سروے کے دوران دریافت ہوئی اور اس کی عجیب وغریب ہئیت کی وجہ سے لوگ اسے بالب فش سے ملتا جلتا قرار دے رہے ہیں۔یاد رہے کہ بالب فش کو 2013ءمیں دنیا کی بدصورت ترین جانورکانام دیا گیا تھا۔