دوسرا ون ڈے ،قومی وویمن ٹیم نے بنگلہ دیش کو چھ وکٹوں سے شکست دیدی

دوسرا ون ڈے ،قومی وویمن ٹیم نے بنگلہ دیش کو چھ وکٹوں سے شکست دیدی
دوسرا ون ڈے ،قومی وویمن ٹیم نے بنگلہ دیش کو چھ وکٹوں سے شکست دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)دوسرے ون ڈے میں قومی وویمن کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم نے بنگلہ دیش کی جانب سے 124 رنز کا ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر 38.3 اوورز میں عبور کر لیا جس میں قومی ٹیم کی کھلاڑی بسمہ معروف 41 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں جبکہ مرینہ اقبال 31 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ۔

اس سے قبل مطابق بنگلہ دیش کی جانب دیئے گئے 124 رنز کے ہدف میں  عائشہ رحمان 39رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہیں جبکہ نگر سلطانہ 30رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ۔قومی ٹیم کی جانب سے انعم امین نے شاندار باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کی 4کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی جبکہ آسماویہ اقبال نے تین ثانیہ خان نے ایک وکٹ حاصل کی ۔اس سے قبل بنگلہ دیش کی جانب سے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کافیصلہ کیاگیا اور مقررہ 50اووز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 123رنز بنائے ،بنگلہ دیش کی جانب سے عائشہ رحمان اور شمیمہ سلطانہ نے میدان میں اتر کھیل کا آغاز کیا لیکن کوئی بھی کھلاڑی نصف سینچری بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکا ۔

مزید :

کھیل -