ایان علی سے برآمد رقم بینک میں جمع کرا دی ،فرد جرم عائد کی جانی ہے،ایف بی آرکا پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کو بیان

ایان علی سے برآمد رقم بینک میں جمع کرا دی ،فرد جرم عائد کی جانی ہے،ایف بی آرکا ...
ایان علی سے برآمد رقم بینک میں جمع کرا دی ،فرد جرم عائد کی جانی ہے،ایف بی آرکا پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کو بیان

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ماڈل ایان علی کا منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کا معاملہ پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی میں بھی پہنچ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایف بی آرنے پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کو بیان ریکارڈ کرایا ہے کہ ماڈل ایان علی سے برآمد 5پانچ ڈالر بینک میں جمع کرا دیئے ۔ایان علی کیخلاف ایف آر درج ہے ،ماڈل پر فرد جرم عائد کی جانی ہے ۔ ایف بی آر حکام نے مزید بتایا کہ ماڈل ایان علی کی پراپرٹی پر ان س انکم ٹیکس بھی وصول کیا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کیس شروع ہونے سے پہلے ایان کتنی رقم لے کر گئیں اس کا کچھ نہیں پتہ ۔ جب ایف بی آر حکام سے پوچھا گیا کہ ماڈل ایان علی سے ریکور کی گئی رقم آیا کسٹم کے پاس ہے یا بینک میں جمع کرا دی گئی ہے تو جواب دیا گیا کہ ریکور کی گئی رقم بینک میں جمع کروا دی ہے ،جب تک کیس کا فیصلہ نہیں ہوجاتا رقم بھی استعمال نہیں کرسکتا، یہ حکومت کی امانت ہے ۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں