وزیراعظم کی اٹارنی جنرل کو الیکشن کمیشن کے کسان پیکج پر عملدرآمد روکنے کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر نے کی ہدایت

وزیراعظم کی اٹارنی جنرل کو الیکشن کمیشن کے کسان پیکج پر عملدرآمد روکنے کے ...
وزیراعظم کی اٹارنی جنرل کو الیکشن کمیشن کے کسان پیکج پر عملدرآمد روکنے کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر نے کی ہدایت

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نواز شریف نے اٹارنی جنرل کو الیکشن کمیشن کے کسان پیکج پر عملدرآمد روکنے کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کی ہدایات جاری کردی۔نجی ٹی و ی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس دوران وفاقی وزراءسمیت اٹارنی جنرل نے شرکت کی ،اجلاس میں کسان پیکج پر عملدرآمد روکنے سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے پر تفصیلی غور کیا گیا۔

وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ کسان پیکج کسانوں کا حق ہے اور اس پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے کاشتکار متاثر ہو رہے ہیں ،حکومت سیاسی و علاقائی تعصب سے ہٹ کر فرائض انجام دے رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کسان پیکج پورے ملک کیلئے ہے تاہم اس لیے الیکشن کمیشن کے فیصلے کوسپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے ۔

مزید : قومی /Headlines