کتے کو پیار نہ کرنے دینے پر 11سالہ بچے نے 8سالہ ہمسائی بچی کو گولی مار دی

کتے کو پیار نہ کرنے دینے پر 11سالہ بچے نے 8سالہ ہمسائی بچی کو گولی مار دی
کتے کو پیار نہ کرنے دینے پر 11سالہ بچے نے 8سالہ ہمسائی بچی کو گولی مار دی

  

وائٹ پائن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر وائٹ پائن میں گیارہ سالہ بچے نے کتے کو پیار نہ کرنے دینے پر اپنی آٹھ سالہ ہمسائی بچی کو گولی مار دی۔لاتاشہ ڈائر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی مک کائلہ ڈائر گھر کے باہر اپنے کتے کیساتھ کھیل رہی تھی جب ہمسائیوں کے بچے نے اسے اپنا کتا دکھانے کیلئے کہامک کائلہ کے انکار پر اس نے اسکے سینے میں گولی مار دی۔لاتاشہ ڈائر نے مزید بتایا کہ جب وہ وائٹ پائن میں شفٹ ہوئی تھی تب سے وہ بچہ اسکی بیٹی کو تنگ کرتا تھا انہوں نے بتایا کہ وہ اسکا نام لے کر اسکا مذاق اڑاتا تھامیں اسکی شکایت لے کر سکول پرنسپل کے پاس بھی گئی تھی جس کے بعد وہ بچہ خاموش ہو گیا تھا لیکن اس کے بعد آج اس نے اچانک میری بیٹی کو گولی ماد دی ۔لاتاشہ ڈائر بات کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں اور کہنے لگیں کہ ”مجھے میری بیٹی واپس چاہئے جو کچھ ہوا وہ صحیح نہیں ہے میں اپنی بیٹی کو اپنی بانہوں میں لےکرپیار کرنا چاہتی ہوں ۔میں امید کرتی ہوں کہ اس بچے کو اپنے کئے کی سزا ضرور ملے گی کیونکہ اس نے میری بیٹی کی زندگی لے لی اور میں اب اسے واپس نہیں لا سکتی“۔انہوں نے مزید کہا کہ ”میری بیٹی دنیا کی قیمتی ترین بچی تھی اور اپنی ماں کی بیٹی تھی جو ہمیشہ مسکراتی رہتی تھی“۔جیفرسن کاو¿نٹی شیرف ”بڈ“کے افسر مک کائیگ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ہماری ہمدردیاں متاثرہ خاندان کیساتھ ہیں ۔قاتل بچے کو ”پہلے درجے “کے قتل کے الزام میں گرفتار کرکے جووینائل حراستی مرکز میں رکھاگیا ہے ۔مک کائیگ نے مزید بتایا کہ بچے نے اپنے گھرسے اپنے والد کی 12بور کی رائفل سے 8سالہ مک کائلہ ڈائر کوگولی ماری۔انہوں نے کہا کہ پولیس حکام دونوں گھروں میں موجود باقی بچوں کو محفوظ کررہے ہیں تاکہ وہ حادثہ کے صدمہ سے دور رہ سکیں ۔

مزید : بین الاقوامی