الطاف حسین کی تقاریر،تصاویر شائع کرنے پر عائد پابندی سپریم کورٹ میں چیلنج

الطاف حسین کی تقاریر،تصاویر شائع کرنے پر عائد پابندی سپریم کورٹ میں چیلنج
الطاف حسین کی تقاریر،تصاویر شائع کرنے پر عائد پابندی سپریم کورٹ میں چیلنج

  

اسلام آباد(ویب ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ نے پارٹی قائد الطاف حسین کی تقاریر اور تصاویر شائع کرنے پر لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے عائد پابندی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی۔ متحدہ کی طرف سے درخواست سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی سابق صدر اور انسانی حقوق کی ممتاز کارکن عاصمہ جہانگیر کے ذریعے دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی درخواست کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ فیصلہ پارٹی کے وکلا کو سنے بغیر لیا گیا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الطاف حسین کی تقاریر پابندی کا فیصلہ رائے ظاہر کرنے کی آزادی کے خلاف ہے۔

مزید : اسلام آباد