تیز بارشیں،امریکہ چین اور فرانس میں نظام زندگی درہم برہم

تیز بارشیں،امریکہ چین اور فرانس میں نظام زندگی درہم برہم
تیز بارشیں،امریکہ چین اور فرانس میں نظام زندگی درہم برہم

  

نیو یارک، بیجنگ، پیرس (ویب ڈیسک) امریکہ، چین اور فرانس کے کئی علاقوں میں تیز بارشوں کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہو گیا۔ دوسری جانب ملا ئیشیا، انڈونیشیا اور سنگا پور میں آگ کے دھو ئیں کی وجہ سے دھند برقرار ہے۔ امریکی ریاست جنوبی کیرولینا سمیت کئی جنوبی ریاستوں میں ریکارڈ بارشوں نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا۔ بارشوں کے نتیجے میں کئی علاقے زیر آب آگئے۔ مکانات اور گاڑیاں کئی فٹ پانی میں ڈوب گئے۔ جنوبی کیرولینا میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ چین کے صوبوں گوانگ ڈونگ اور گوانک عی میں طوفان کے نتیجے میں تیز ہواﺅں کے ساتھ شدید بارشیں ہوئیں۔ تیز ہواﺅں نے درخت اکھاڑ دئیے، عمارتوں کو نقصان پہنچا، بجلی اور پانی کی فراہمی منقطع ہو گئی۔ فرانس میں بحیرہ روم کی ساحلی پٹی پر سڑکیں اور گلیاں زیر آب آنے سے لوگو ں کو مشکلات کا سامنا ہے مختلف حادثات میں16 افراد ہلاک ہو گئے۔

مزید : بین الاقوامی