کسمپر سی کا شکار ماجد جہا نگیر کیلئے 2 لاکھ کی ”غیبی امداد“

کسمپر سی کا شکار ماجد جہا نگیر کیلئے 2 لاکھ کی ”غیبی امداد“
کسمپر سی کا شکار ماجد جہا نگیر کیلئے 2 لاکھ کی ”غیبی امداد“

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ویب ڈیسک) پچاس برس سے فنون لطیفہ سے منسلک پاکستان کے عظیم سابق مزاحیہ فنکار ماجد جہانگیر صحت کے مسائل کے ساتھ ساتھ غربت کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے اپنی بیماری کے علان کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو متعدد خطوط ارسال کئے اور ان سے رابطے کرنے کی کوشش کی لیکن کہیں سے بھی ان کی مالی امداد نہ ہو سکی۔ البتہ اس نگری میں ایسے درد مند دل رکھنے والے بھی موجود ہیں جو انسانی خدمت کو اپنی زندگی کا مقصد سمجھتے ہیں۔ ایک خاتون نے اپنا نام نہ ظاہر کر کے ماجد جہا نگیر کو دو لاکھ روپے راولپنڈی سے بجھوائے ہیں۔ ماجد جہانگیر ان دنوں شدید علیل ہیں۔ واضح رہے کہ ماجد جہا نگیر نے اپنے کر ئیر میں متعدد تمغے اور ایوارڈ حاصل کئے۔ انہوں نے 80 کی دہا ئی میں مشہور زمانہ ٹی وی کامیڈی شو”ففٹی ففٹی“ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ یہ مشہور ڈرامہ 1979 ءسے1985ءتک نشر کیا گیا۔ 64 سالہ اداکار کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں اپنے پرانے دو کمروں کے اپارٹمنٹ میں انتہائی کسمپر سی کی زندگی گزاررہے ہیں۔

مزید :

تفریح -