بہارالیکشن‘لالو پرساد کا بڑا بیٹا 25سال ، چھوٹا 26سال کا نکلا، سوشل میڈیا پر مضحکہ خیز تنقید کا سامنا

بہارالیکشن‘لالو پرساد کا بڑا بیٹا 25سال ، چھوٹا 26سال کا نکلا، سوشل میڈیا پر ...
بہارالیکشن‘لالو پرساد کا بڑا بیٹا 25سال ، چھوٹا 26سال کا نکلا، سوشل میڈیا پر مضحکہ خیز تنقید کا سامنا

  

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی سیاستدان لالو پرساد کا بڑا بیٹا پرتاب یادیواپنے چھوٹے بھائی تیجاشوی سے ایک سال چھوٹا نکلا۔بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز میں شائع خبر میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی ریاست بہارکے الیکشن کے سلسلے میں ریٹرننگ آفسر کو جمع کرائے گئے حلف نامے میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے ۔خبر سامنے آنے پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر لالو پرساد اور ان کے بیٹوں کو نہ صرف تنقید کا سامنا بلکہ صارفین ان کا مذاق بھی اڑا رہے ہیں۔ پرتاب یادیو کی جانب سے جمع کرائے گئے حلف نامے کے مطابق اس کی عمر 25سال جبکہ تیجاشوی کے حلف نامے میں اس کی عمر 26سال ہے ۔ تیجاشوی نے 2006ءمیں سکول کو خیر باد کہہ کر کرکٹ اور کاروبار سے تعلق جوڑ لیا تھا جبکہ پرتاب نے 2010میں بہار سکول امتحانی بورڈ سے انٹرمیڈیٹ کا امتحان پاس کیا ۔جبکہ پرتاب یادیو پر پٹنا میں ایک حکومتی منصوبے کو سبو تاژ کرنے کے الزام میں ایک کیس کا بھی سامنا ہے ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس