این اے 122ضمنی انتخاب ،جے یو آئی ایف نے ایاز صادق کی حمایت کا اعلان کر دیا

این اے 122ضمنی انتخاب ،جے یو آئی ایف نے ایاز صادق کی حمایت کا اعلان کر دیا
این اے 122ضمنی انتخاب ،جے یو آئی ایف نے ایاز صادق کی حمایت کا اعلان کر دیا

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)این اے 122کے ضمنی انتخاب میں جمعیت علماءاسلام نے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار اور سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی حمایت کا اعلان کر دیاہے ۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایاز صادق کا کہناتھا کہ وہ ضمنی انتخاب میں بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کریں گے ،انتخاب میں اگر کوتاہیاں ہوئیں تو ذمہ دار الیکشن کمیشن ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے شفاف الیکشن کروائے اگر کوتاہیاں ہوئیں تو ذمہ دار الیکشن کمیشن ہو گا ۔

جے یو آئی ایف کے رہنما نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماءاسلام ملک میں سیاسی استحکام کیلئے کوشاں ہے اور این اے 122ضمنی انتخاب میں ایاز صادق کی بھر پور حمایت کریں گے ۔

مزید : لاہور /اہم خبریں