مجسٹریٹ نے فیکٹری پرچھاپہ مارکر زنجیروں میں جکڑے مزدور کو بازیاب کرالیا

مجسٹریٹ نے فیکٹری پرچھاپہ مارکر زنجیروں میں جکڑے مزدور کو بازیاب کرالیا
مجسٹریٹ نے فیکٹری پرچھاپہ مارکر زنجیروں میں جکڑے مزدور کو بازیاب کرالیا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مقامی مجسٹریٹ نے چھاپہ مارکرایک فیکٹری سے زنجیروں میں بندھے ہوئے مزدور کو بازیاب کرالیاہے۔تفصیلات کے مطابق مقامی مجسٹریٹ عبدالہادی نے پولیس کے ہمراہ سیکٹر آئی نائن کی ایک فیکٹری میں چھاپہ مارکر اوکاڑہ کے رہائشی مزدور مبارک علی کوفیکٹری مالک کی قید سے آزاد کراکے فیکٹری مالک سمیت 6 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔محنت کش مبارک علی کو 5 کلو پیتل چوری کرنے کے الزام میں فیکٹری مالک نے 13 روز سے زنجیروں میں جکڑکر قید کررکھا تھاتھا.جبکہ مزدور کو عید پر بھی گھر جانے کی اجازت نہیں دی گئی جس پر اس کے ورثا نے فیکٹری مالک سے مزدور کی رہائی کی درخواست کی تھی۔ فیکٹری مالک نے مزدور کے ورثا کو ملنے کی اجاز ت نہیں دی اور کہا کہ ابھی ہماری تفتیش جاری ہے۔ 

پولیس تھانہ سیکٹر آئی 9 نے ملزمان و مزدور کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیاہے۔ پولیس کا کہناہے کہ مزدور چونکہ چوری میں ملوث ہے لہٰذا اس سے بھی تفتیش کی جائے گی جبکہ فیکٹری مالک و افسران کیخلاف خود ہی منصف بننے پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مزید : اسلام آباد