ہانگ کانگ کے میکڈونلڈ میں مردہ خاتون 24گھنٹے نشست پر بیٹھی رہی

ہانگ کانگ کے میکڈونلڈ میں مردہ خاتون 24گھنٹے نشست پر بیٹھی رہی
ہانگ کانگ کے میکڈونلڈ میں مردہ خاتون 24گھنٹے نشست پر بیٹھی رہی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہانگ کانگ (مانیٹرنگ ڈیسک )ہانگ کانگ کے میکڈونلڈ میں ایک خاتون مردہ حالت میں 24گھنٹے اپنی نشست پر بیٹھی رہی اورانتظامیہ کو خبرتک نہ ہوئی جبکہ صبح کسی دوسری خاتون کسٹمر نے اس کے مردہ ہونے کا احساس ہونے پر پولیس کو اطلاع کی۔ اماراتی نیوز 24/7میں شائع خبر کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ مکڈونلڈ میں ہفتے کی صبح مردہ پائی گئی خاتون کی عمر 50سے 60سال کے درمیان ہے ، خاتون کی ایسے ہلاکت شہری میں بڑھتے ہوئے بے گھر افراد کی موجودگی کا ثبوت ہے جو پناہ کے لئے 24گھنٹے کھلے رہنے والے ریسٹورنٹس کا سہارا لیتی ہیں ۔مقامی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ خاتون کھانے کی میز پر سر رکھے24گھنٹے مردہ حالت میں پڑی رہی ۔
جب کوئی اور شیلٹر کی تلاش اور ڈنر کے لئے آئی دوسری خاتون نے سات گھنٹے تک کوئی ہلچل نہ دیکھی تو اسے شک ہوا کہ ضرور کوئی مسئلہ ہے جس پر اس نے پولیس کو اطلاع کی ۔ مردہ خاتون کی گھنٹوں میز پر پڑے رہنے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر اپ الوڈ کر دی گئی ہے جسے لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں ۔ ساﺅتھ چائنہ مارننگ پوسٹ کے مطابق مذکورہ خاتون باقاعدگی سے ہر رات اس میکڈونلڈ میں بیتاتی تھی۔ این جی اوز کی رپورٹ کے مطابق ہانگ کانگ میں اس وقت ایک ہزار سے زائد بے گھر افراد ایسے زندگی گزار رہے ہیں جبکہ سینکڑوں کا بسیرا سڑکیں ہیں ۔ ہانگ کانگ کے میکڈنلڈز کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم ہر وقت بے گھر افراد کو اپنے ریسٹورنٹس میں خوش آمدید کرنے کو تیار رہتے ہیں اور بہترین خدمات پیش کرتے ہیں ۔ انہوں نے مزیدکہا کہ کسی بھی صورت ہم اپنے صارفین کو تنگ نہیں کرتے خواہ وہ جتنی دیر چاہیں بیٹھیں رہیں یا لیٹ جائیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -