سنی لیون ”آوارہ کتوں “ کے حق میں میدان میں کود پڑیں ،انتظامیہ پر شدید تنقید

سنی لیون ”آوارہ کتوں “ کے حق میں میدان میں کود پڑیں ،انتظامیہ پر شدید تنقید
سنی لیون ”آوارہ کتوں “ کے حق میں میدان میں کود پڑیں ،انتظامیہ پر شدید تنقید

  

کیرالہ(مانیٹرنگ ڈیسک) بالغوں کی فلموں سے شہرت پانیوالی اداکارہ سنی لیون ”آوارہ کتوں “ کے حق میں میدان میں کود پڑیں ۔تفصیلات کے مطابق سنی لیون کچھ دن پہلے اپنی فلمی مصروفیات چھوڑ کر لاس اینجلس میں جانوروں کااخلاقی علاج کرنیوالے لوگ (پیٹا )کے 35ویں گالا میں شرکت کیلئے گئیں تاہم جانوروں سے محبت کا خودساختہ اظہار کرنیوالی اداکارہ کو بھارت واپس پہنچنے پر انہیں انتہائی افسردہ ہونا پڑ گیاکیونکہ ریاست کیرالہ کی انتظامیہ نے اپنی ریاست کو”سیاح دوست “بنانے کیلئے آوارہ کتوں کو مارنے کی مہم شروع کردی تھی۔اداکارہ نے کیرالہ انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ”یہ ایک مضحکہ خیز بات ہے کہ ہم لوگ 2015ءمیں پہنچنے کے بعد بھی آج اس طرح کی باتیں کررہے ہیں“۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں جانوروں کےلئے بہت کام کرنے کی ضرورت ہے ۔میں نے ہمیشہ جانوروں سے پیار کیا ہے اور اس بڑھ کر یہ کہ انسان ہونے کے ناطے جانوروں کی حفاظت کرنا ہماری ذمہ داری ہے ۔انہوں نے کہا میں اور میرے شوہر ڈینیئل ویبر نے ہمیشہ جانوروں کے حق میں آواز بلند کی ہے ۔

مزید : تفریح