عشرت العباد کے بھائی عامر عباد کی ایم کیوایم کے رہنما روف صدیقی کیخلاف قتل کی دھمکیاں دینے پرمقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست سماعت کیلئے منظور

عشرت العباد کے بھائی عامر عباد کی ایم کیوایم کے رہنما روف صدیقی کیخلاف قتل کی ...
عشرت العباد کے بھائی عامر عباد کی ایم کیوایم کے رہنما روف صدیقی کیخلاف قتل کی دھمکیاں دینے پرمقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست سماعت کیلئے منظور

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کی مقامی عدالت نے گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد کے بھائی عامر عباد کی متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما روف صدیقی کیخلاف قتل کی دھمکیاں دینے پر اندارج مقدمہ کیلئے درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی ہے ۔تفصیلات کے مطابق عامر عباد نے درخواست میں موقف اختیار کیاہے کہ انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں جس پر انہوں نے مقدمہ درج کروانے کیلئے متعلقہ پولیس سٹیشن سے رجوع کیا لیکن انہوں نے مقدمہ درج کرنے سے انکارکر دیا ہے جس کے بعد انہوں نے ڈی آئی جی ویسٹ سے بھی درخواست کی لیکن انہوں نے بھی انکارکر دیا ۔عدالت نے درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے عامر عباد کے وکیل کو نواکتوبر کو پیش ہوکر اپنے موکل کے حق میں دلائل دینے کا حکم جاری کر دیاہے ۔

مزید : کراچی