این اے 122، خود تحریک انصاف علیم خان کی جیت کی مخالف نکلی :اینکرپرسن عمران خان کا دعویٰ

این اے 122، خود تحریک انصاف علیم خان کی جیت کی مخالف نکلی :اینکرپرسن عمران خان ...
این اے 122، خود تحریک انصاف علیم خان کی جیت کی مخالف نکلی :اینکرپرسن عمران خان کا دعویٰ

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے اینکرعمران خان نے دعویٰ کیاہے کہ پی ٹی آئی کے لوگوں سے جب بھی بات ہوئی ہے تو وہ یہ کہتے ہیں کہ اگر علیم خان یہ الیکشن جیت گیا تو تحریک انصاف کو بہت بڑا نقصان ہوگا ، اس کے بعد تحریک انصاف میں جو آگے بڑھنے کا معیار پیسہ بن جائے گا۔

ایکسپریس نیوز پر اپنے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ لوگ یہ سوچیں گے کہ جس کے پاس زیادہ پیسہ ہے ،وہ عمران خان کے پاس جائے گااور اسے پارٹی ٹکٹ مل جائے گااوراس کی انتخابی مہم بھی عمران خان خود چلائیں گے۔

عمران خان کاکہناتھاکہ پی ٹی آئی کے لوگ ایسی باتیںٹی وی پر تو نہیں کہیں گے لیکن میڈیا پرسنزکیساتھ یہ بات کررہے ہیںاور اگر پی ٹی آئی چیرمین ان سے بات کریں گے تووہ ان رہنماﺅں کے نام بھی بتادیں گے ۔

مزید : لاہور