شہربانورحمان کیسے شیری رحمان بن گئیں ؟ حیران کن کہانی خود بتادی

شہربانورحمان کیسے شیری رحمان بن گئیں ؟ حیران کن کہانی خود بتادی
شہربانورحمان کیسے شیری رحمان بن گئیں ؟ حیران کن کہانی خود بتادی

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کی رہنماءشیری رحمان کا بنیادی نام شہربانو رحمان تھا جسے بعد نام بھاری پڑنے کے بہانے تبدیل کردیاگیااور وہ شہربانورحمان سے شیری رحمان بن گئیں ۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے شیری رحمان نے بتایاکہ والدہ نے میری داد ی کے نام پر ہی میرانام رکھا، دادی اور میری سالگرہ بھی جڑی ہوئی ہے اور کہتے ہیں کہ شکلیں بھی ملتی ہیں ، طبیعت بھی کچھ اسی طرح کی ہے ۔ اُن کاکہناتھاکہ جب وہ پیدا ہوئی تھیں توان کے والد نے کہا کہ اس کا نام شہر بانورکھ دیں جوان کی والدہ کا نام تھا،’سن‘ کہہ کر پکارتے تھے ،آپ سورج یا بیٹا کچھ بھی کہہ سکتے ہیں ۔

بعدمیں والدہ نے کہاکہ چھوٹانام ہوجوبچی پر بھاری نہ پڑے ،میری والدہ کی ساس اور میری دادی بہت ہمدرد تھیں لیکن والدہ چاہتی تھیں کہ کوئی ہلکانام ہواور وہ ان دنوں عجیب امتحان میں تھیں لیکن بعد میں نام بدل دیاگیا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس