نیشنل ہیلتھ پروگرم کی 16 گاڑیاں چوری ہوگئیں

نیشنل ہیلتھ پروگرم کی 16 گاڑیاں چوری ہوگئیں
نیشنل ہیلتھ پروگرم کی 16 گاڑیاں چوری ہوگئیں

  

بدین(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ میں حکومت کا ایک اور بڑا سکینڈل سامنے آگیا ہے ،نیشنل ہیلتھ پروگرام کے تحت خریدی گئی 36گاڑیوں میں سے 16 چوری ہوچکی ہیں جبکہ 20 گاڑیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکارہیں۔ تفصیلات کے مطابق 1994 میں بدین میںنیشنل ہیلتھ پروگرام شروع کیا گیا تھا جس کا مقصد بچوں کو مختلف بیماریوں کی ویکسین پلانا تھا ۔حکومتی نااہلی کے باعث پروگرام تو نہ چل سکا لیکن ڈرائیوروں اور محکمے کے لوگوں کا روز گار خوب چل گیا۔ پروگرام بند ہونے کے باوجود ڈرائیور گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کررہے ہیں جبکہ پٹرول کے پیسے بھی وصول کیے جارہے ہیں۔

مزید : بدین