خیبر پختونخواہ حکومت نے لیگی رہنماﺅں کو ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا

خیبر پختونخواہ حکومت نے لیگی رہنماﺅں کو ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا
خیبر پختونخواہ حکومت نے لیگی رہنماﺅں کو ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )خیبر پختونخواہ حکومت نے مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں کو بے بنیاد الزام لگانے پر ہر جانے کا نوٹس بھجوا دیا ۔لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ن لیگ کے رہنماﺅں نے خیبر پختونخواہ حکومت پر سرکاری فنڈز اسٹاک ایکسچینج میں لگانے کا بے بنیاد الزام عائد کیا ہے۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق خیبر پختونخواہ حکومت نے طارق فضل چوہدری ،دانیال عزیز اور مائزہ حمید کو لیگل نوٹس بھجوایا ہے ۔خیبر پختونخواہ حکومت کا کہنا ہے کہ لیگی رہنما بے بنیاد الزام لگانے پر معافی مانگیں بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔

مزید : لاہور