اسرائیلی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان کی شہادت کے بعد مظاہرے پھوٹ پڑے جھڑپوں میں 170زخمی

اسرائیلی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان کی شہادت کے بعد مظاہرے پھوٹ پڑے جھڑپوں میں ...
اسرائیلی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان کی شہادت کے بعد مظاہرے پھوٹ پڑے جھڑپوں میں 170زخمی

  

مقبوضہ بیت المقدس (اے این این) مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں مظاہرے کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان جاں بحق ہو گیا جبکہ جھڑپوں میں 170 سے زائد فلسطینی زخمی ہو گئے۔

مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے بیت اللحم میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 13سالہ فلسطینی نوجوان عبدالرحمان عبیداللہ جاں بحق ہو گیا۔ نوجوان کی ہلاکت کے خلاف سینکڑوں فلسطینیوں نے مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں اسرائیل کے خلاف احتجاج کیا۔

اس دوران اسرائیلی فوج اور فلسطینی مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔ جھڑپوں کے دوران 170سے زائد فلسطینی زخمی ہو گئے جس اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

مزید : بین الاقوامی