این اے122، ضمنی الیکشن میں ہر پولنگ سٹیشن پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہوں گے: سیکریٹری الیکشن کمیشن

این اے122، ضمنی الیکشن میں ہر پولنگ سٹیشن پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہوں گے: ...
این اے122، ضمنی الیکشن میں ہر پولنگ سٹیشن پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہوں گے: سیکریٹری الیکشن کمیشن

  

لاہور (اے این این) سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ این اے 122 کے ضمنی الیکشن میں ہر پولنگ سٹیشن پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہوں گے ۔ ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد نہ کرنے والے امیدواروں کے خلاف قانون کے تحت کاروائی عمل میں لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

لاہور میں چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت بلدیاتی اور ضمنی الیکشن کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن کے علاوہ آئی جی پنجاب، تمام ڈی پی اوز اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ این اے 122 کے ضمنی الیکشن کے موقع پر ہر پولنگ سٹیشن میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہوں گے۔ ضابطہ اخلاق پر کسی صورت سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ پنجاب کے 4اضلاع کے ریٹرننگ افسران نے فوج اور رینجرز کی تعیناتی کی سفارش کی ہے جس کا حتمی فیصلہ آئندہ اجلاس میں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن صاف اور شفاف بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں سیکرٹری الیکشن کمیشن نے یہ بھی کہا کہ این اے 122کے بیلٹ پیپرز ایک فیصد زیادہ چھاپے جائیں گے۔

مزید : قومی