فرانس میں طالب علم کے بستے سے 3دستی بم برآمد، سکول میں کھلبلی مچ گئی، خالی کرا لیا گیا

فرانس میں طالب علم کے بستے سے 3دستی بم برآمد، سکول میں کھلبلی مچ گئی، خالی کرا ...
فرانس میں طالب علم کے بستے سے 3دستی بم برآمد، سکول میں کھلبلی مچ گئی، خالی کرا لیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس(آئی این پی )فرانس کے دارالحکومت پیرس کے سکول کا طالب علم بستے میں 3 دستی بم لے آیا جس سے کلاس میں ہی نہیں پورے سکول میں کھلبلی مچ گئی، یہاں تک کہ سکول کو فوری طور پر خالی کرالیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیرس کے سکول کا طالب علم بستے میں 3 دستی بم لے آیا جس سے کلاس میں ہی نہیں پورے سکول میں کھلبلی مچ گئی۔دستی بموں کی اطلاع پر آناً فاناً پولیس کو بلایا گیا جس نے تینوں دستی بموں کو قبضے میں لے کرانہیں ناکارہ بناکرتفتیش شروع کر دی۔اس سے قبل اسی قسم کے ایک واقعے میں ایک اور طالب علم کلاس روم میں بندوق لے آیا تھا تاہم اس میں کارتوس نہیں تھا۔

اس کے باوجود طالب علم کے والد کوعدالت نے 18ماہ قید کی سزا سنائی تھی۔فرانسیسی قانون کے مطابق کم عمر بچوں کی طرف سے قانون کی خلاف ورزی پر والدین کو سزا دی جاتی ہے۔