ماہرین کے مطابق 2050 تک پاکستان 18 ویں عالمی معیشت بن سکتا ہے: اسحق ڈار

ماہرین کے مطابق 2050 تک پاکستان 18 ویں عالمی معیشت بن سکتا ہے: اسحق ڈار
ماہرین کے مطابق 2050 تک پاکستان 18 ویں عالمی معیشت بن سکتا ہے: اسحق ڈار

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ ماہرین کی رائے کے مطابق پاکستان 2050 تک دنیا کی 18 ویں بڑی معیشت کی حیثیت اختیار کرسکتا ہے۔ نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مثبت پالیسیوں کی ضرورت تھی جو کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کی طرف سے نافذ کی جا رہی ہیں، اگر ترقی کا سفر یونہی جاری رہا تو پاکستان مضبوط معاشی حیثیت اختیار کر جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ڈالر 111 روپے پر تھا مگر ہماری حکامتی پالیسیوں کے سبب آج 103روپے پر ہے۔ انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ملکی زر مبادلہ کو 19 رب ڈالر کرنے کا ہدف تھا مگر ہم نے 20 ارب ڈالر کا ہدف بھی عبور کر لیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈالر دوسری کرنسیوں کے مطابق 16 فیصد مضبوط ہوا مگر پاکستانی روپے کی مقابلے میں ڈالر کی قدر میں صرف دو فیصد اضافہ ہوا۔ 

مزید : بزنس /اہم خبریں