اینڈرائڈ کا نیا ورژن آ گیا، زبردست فیچرز جانئے

اینڈرائڈ کا نیا ورژن آ گیا، زبردست فیچرز جانئے
اینڈرائڈ کا نیا ورژن آ گیا، زبردست فیچرز جانئے

  

سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک) کئی ماہ کے انتظار کے بعد بالآخر گوگل کے اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم کا نیا ورژن سامنے آگیا ہے۔ ”اینڈرائڈ مارش میلو“ کہلانے والے نئے آپریٹنگ سسٹم میں متعدد نئے فیچر بھی متعارف کروائے گئے ہیں، جن میں سے اہم ترین کا مختصر تعارف پیش خدمت ہے۔

نامعلوم کالرز کی معلومات دینے والی حیران کن ایپ اردومیں بھی دستیاب 

٭ "Google Now on Tap" اینڈرائڈ کا نیا ڈیجیٹل اسسٹنٹ ہے، جس کے ذریعے آپ کسی بھی ایپ کو استعمال کرتے ہوئے ہر قسم کی سرچ کرسکتے ہیں۔

٭ مختلف ایپس میں کروم براﺅزر کا ٹیب بھی شامل ہوگا۔

٭ جب آپ کا فون استعمال میں نہیں ہوگا تو بیٹری بچانے کیلئے اسے تقریباً آف کردیا جائے گا۔

٭ سیکیورٹی کی بہتری کیلئے اس میں فنگر پرنٹ کا فیچر بھی شامل کردیا گیا ہے۔

٭ یہ آپریٹنگ سسٹم نئی ایجاد ہونے والی USB Type-c کو بھی سپورٹ کرتا ہے۔

٭ کسی ایپ کو ڈاﺅن لوڈ یا اپ گریڈ کرنے پر آپ تہہ کرسکتے ہیں کہ یہ فون کے کن ریسورسز کو استعمال کرسکتی ہے۔

٭ ایپل اور سام سنگ کے مقابلے پر گوگل نے بھی آن لائن ادائیگی کا نظام "Android Pay" متعارف کروا دیا ہے۔

کوے اپنے مرنے والوں کے جنازے میں شرکت کرتے ہیں، ماہرین کا حیرت انگیز انکشاف

٭ "Direct Share" کے فیچر کے ساتھ صرف ایک کلک کے ذریعے تصاویر اور ویڈیوز وغیرہ شیئر کی جاسکیں گی۔

٭ سسٹم بوٹ کیلئے چار رنگین دائروں پر مشتمل نئی اینیمیشن بھی اینڈرائڈ 6.0 مارش میلو کا حصہ ہوگی۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی