آپ کی زبان آپ کی صحت کے بارے میں کیا بتاتی ہے؟

آپ کی زبان آپ کی صحت کے بارے میں کیا بتاتی ہے؟
آپ کی زبان آپ کی صحت کے بارے میں کیا بتاتی ہے؟

  

لندن(نیوزڈیسک)انسان کا چہرہ اس کی صحت کا آئینہ دار ہوتا ہے لیکن ہمارے جسم کا ایک عضو ایسا بھی ہے کہ جسے دیکھ کر ہم اپنی صحت کے بارے میں معلوم کرسکتے ہیں۔یہ ہماری زبان ہے جس کی مدد سے ہم اپنی تمام جسم کی صحت کا حال جان لیتے ہیں،آئیے آپ کو زبان سے صحت کے بارے میں حال جاننے کے بارے میں بتاتے ہیں ۔

نامعلوم کالرز کی معلومات دینے والی حیران کن ایپ اردومیں بھی دستیاب

سرخ زبان

سرخی گلابی رنگت کی زبان صحت مندی کی علامت سمجھی جاتی ہے اور یہ اس جانب اشارہ کرتی ہے کہ ہمارا معدہ بالکل ٹھیک کام کررہا ہے۔تاہم اگر زبان زیادہ سرخ ہو تو یہ اس جانب اشارہ ہے کہ ہمارے جسم میں پانی کی کمی ہورہی ہے اور بہت زیادہ پانی کی کمی ہونی کی وجہ سے منہمیں چھالے بھی نمودار ہوسکتے ہیں۔اگر آپ کی زبان سرخ ہوتو کوشش کریں کہ زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کیا جائے تاکہ معدہ ٹھیک طرح سے کام کرنے لگے۔

نیلی زبان

اس طرح کی زبان اس جانب اشارہ ہے کہ آپ کا نظام تنفس ٹھیک طرح سے کام نہیں کررہا اور یہ ایک انتہائی خطرناک بیماریوں کی علامت سمجھی جاتی ہے ۔اس طرح کی رنگت کی وجہ دل یا نظام تنفس میں خرابی ہے اور اس طرح کی زبان کی وجہ سے سانس لینے میں دشواری،دمہ،دل کی خرابی،نمونیا لاحق ہوسکتا ہے،اگر آپ کو اپنی زبان کی رنگت اس طرح کی لگے تو فوری طورپر ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔

سفید زبان

اگرہم دانت صاف کرنے کے دوران اپنے منہ کو اچھی طرح صاف نہ کریں تو زبان کا رنگ سفید ہونے لگتا ہے لیکن اگر منہ کو اچھی طرح صاف کرنے کے بعد بھی زبان کا رنگ سفید یا نیم سفید رہے تو اس طر ح کی زبان ہمارے معدے کی کمزوری کی طرف اشارہ کرتی ہے۔اس کی وجہ سے رفائے حاجت میں تکلیف،شدید سردی کا لگنا،بہت زیادہ تھکاوٹ اور پیٹ میں درد ہوسکتی ہے۔اگر زبان پیلی اور خشک ہو تو یہ جسم میں خون کی کمی کی جانب اشارہ کرتی ہے اور یہ علامت مردوں کی نسبت خواتین میں زیادہ ہوتی ہے۔

سوجی ہوئی زبان

زیادہ تمباکو نوشی کی وجہ سے زبان کی یہ حالت ہوسکتی ہے اور اس کی وجہ سے معدے کا السر بھی ہوجاتا ہے۔عموماًاس طرح کی زبان دو ہفتے بعد خوب دخود ٹھیک ہوجاتی ہے لیکن اگر یہ لمبے عرصے تک ٹھیک نہ ہو تو ڈاکٹر سے ضرور رابطہ کرنا چاہیے۔

پیلی تہہ والی زبان

اگر زبان پر لگی تہہ پیلی رنگ کی ہے تو یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ جسم میں بہت زیادہ گرمی ہے جس کی وجہ سے آپ کو انفیکشن ہوسکتی ہے۔

جامنی زبان

اس طرح کی زبان خواتین میں اس وقت دیکھنے کومل سکتی ہے جب انہیں ایام کے دنوں کی تکلیف ہو۔اس کی بڑی وجہ جسم میں وٹامنB2کی کمی بتائی جاتی ہے۔ایسے لوگ جوجسم میں مستقل درد کاشکار رہیں ان کی زبان کا رنگ بھی ایسا ہوسکتا ہے۔

کالی زبان

بہت کم ایسا ہوتا ہے کہ ہماری زبان سیاہ ہوجائے لیکن اس کی کچھ وجوہات میںتمباکو کا استعمال،خراب اور گندے دانت،سانس کی بدبو ،مخصوص ماﺅتھ واش کا استعمال اور ادویات شامل ہیں۔

کیا پانی پینے سے بھی موت واقع ہو سکتی ہے؟ اس عورت کا کیا عبرتناک انجام ہوا؟ پڑھیں اور سبق حاصل کریں

مزید : تعلیم و صحت