تین انسانوں کے قاتل کے ساتھ جیل میں مسلمان قیدیوں کا ایسا سلوک کہ برطانیہ میں ہنگامہ برپا ہوگیا

تین انسانوں کے قاتل کے ساتھ جیل میں مسلمان قیدیوں کا ایسا سلوک کہ برطانیہ میں ...
تین انسانوں کے قاتل کے ساتھ جیل میں مسلمان قیدیوں کا ایسا سلوک کہ برطانیہ میں ہنگامہ برپا ہوگیا

  

لندن (نیوز ڈیسک) برطانیہ کی ایک ہائی سکیورٹی جیل میں قید تہرے قتل کے مجرم نے یہ کہتے ہوئے جیل حکام کے خلاف بھاری ہرجانے کا دعویٰ کردیا ہے کہ برطانیہ کی جیلوں میں مسلمان قیدیوں کی تعداد غیر مسلم قیدیوں سے بڑھ چکی ہے اور ان کے خطرناک گینگ ہر کسی کے قابو سے باہر ہوگئے ہیں۔

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق مائیکل سٹیل کو تین افراد کے قتل کے جرم میں 1998ءمیں وائٹ مور ہائی سکیورٹی جیل میں قید کیا گیا تھا۔ حال ہی میں جیل کے اندر مائیکل پر ایک مسلمان قیدی نے حملہ کیا اور اسے شدید زخمی حالت میں ہسپتال لیجایا گیا۔ مائیکل نے پولیس اہلکاروں کو بتایا کہ وہ باورچی خانے میں کھانا پکارہا تھا کہ میلر نامی مسلمان قیدی نے ایک دھاتی برتن کے ساتھ اس پر حملہ کردیا اور اس کے ایک ساتھی قیدنے بھی اسے حملے کا نشانہ بنایا۔

’ہمیں بہت زیادہ جنسی تعلیم کی ضرورت ہے‘ ایک ایسے سکول کی جانب سے یہ مطالبہ سامنے آگیا کہ جان کر آپ حیرت کے سمندر میں ڈوب جائیں گے

مائیکل کا کہنا ہے کہ اس پر ہونے والے حملے کے لئے جیل انتظامیہ براہ راست ذمہ دار ہے کیونکہ مسلمان قیدیوں کی تعداد بہت زیادہ بڑھ جانے اور ان کے گینگز کے انتہائی طاقتور ہوجانے کے باوجود انتظامیہ نے غیر مسلم قیدیوں کی حفاظت کے لئے کوئی مناسب بندوبست نہیں کیا۔ ملر کا یہ بھی کہنا تھا کہ مسلمان قیدیوں کے گینگ جیل میںا کثر دنگا فساد کرتے ہیں اور غیرمسلم قیدی ہر وقت ان کے خوف میں مبتلا رہتے ہیں۔

جیل میں ہونے والے تشدد کی مائیکل نے مختلف وجوہات بیان کیں تاہم اس کا کہنا تھا کہ مسلمان قیدیوں کے مذہبی اور سماجی نظریات کے خلاف ہونے والا کوئی بھی کام ہنگامے کا سبب بن سکتا ہے۔ اس نے خصوصی طور پر جیل میں سور کا گوشت پکائے جانے کو ہنگاموں کی وجہ قرار دیا اور کہا کہ جب بھی یہ گوشت پکتا ہے تو مسلمان قیدی مذہبی وجوہات کی بنا پر اسے کھانے سے انکار کردیتے ہیں اور ہنگامے پر اترآتے ہیں۔ مائیکل نے خود پر ہونے والے تشدد کے لئے جیل انتظامیہ کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے ایک لاکھ پاﺅنڈ (تقریباً ڈیڑھ کروڑ پاکستانی روپے) ہرجانے کا دعویٰ کیا ہے۔

مزید :

برطانیہ -