پولیس چوکی سے لوٹے گئے ہتھیاروں کی تلاش کے نام پر بھارتی فورسز نے نئی مہم شروع کردی

پولیس چوکی سے لوٹے گئے ہتھیاروں کی تلاش کے نام پر بھارتی فورسز نے نئی مہم ...

نگر(یو این پی)جنوبی کشمیر کے کلگام ضلع میں ایک پولیس چوکی سے لوٹے گئے ہتھیاروں کو برآمد کرنے کے نام پر بھارتی فوج نے وسیع تلاشی مہم شروع کردی ہے ۔ ضلع کے سامنو نیہاما دا محل ہزنی پورا گاں میں ایک پولیس چوکی میں عسکریت پسند گرد گھس آئے اور سکیورٹی دستوں سے پانچ ہتھیار،دس میگزین اور 250کارتوس لوٹ کر فرار ہوگئے ۔انہوں نے کہا کہ عسکریت پسندوں کو پکڑنے اور لوٹے پر گئے ہتھیاروں کی برآمدگی کے لئے فوج نے زبردست تلاشی مہم کا آغاز کیا ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ آٹھ جولائی کو سکیورٹی دستوں کے ساتھ مڈبھیڑ میں حزب المجاہدین کے کمانڈر اور دیگر دو عسکریت پسندمارے جانے کے دوسرے دن وادی میں بھڑکے تشدد کے بعد اب تک ہتھیاروں کی لوٹ مار کا یہ تیسرا معاملہ ہے ۔اس تشدد میں اب تک92لوگوں کی موت ہوگئی ہے جس میں زیادہ تر نوجوان شامل ہیں۔وادی میں 88ویں دن بھی معمولات زندگی بری طرح متاثر ہے ۔کلگام کے بوگام میں چھ اور سات ستمبر کی رات کو عسکریت پسندوں نے ایک رہنما کے پولیس گارڈ سے چار اے کے رائفلس چھین لئے تھے ۔اس کے علاوہ اننت ناگ میں ایک رہنما کے گھرسے 19ستمبر کو چار ہتھیار لوٹ لئے تھے ۔

مزید : بین الاقوامی


loading...