برطانوی پولیس نے ایسے لوگوں کے خلاف کریک ڈاﺅن شروع کردیا کہ جان کر آپ بھی ہنسنے لگیں گے

برطانوی پولیس نے ایسے لوگوں کے خلاف کریک ڈاﺅن شروع کردیا کہ جان کر آپ بھی ...
برطانوی پولیس نے ایسے لوگوں کے خلاف کریک ڈاﺅن شروع کردیا کہ جان کر آپ بھی ہنسنے لگیں گے

  


لندن (نیوز ڈیسک) برطانیہ میں سکول کے بچوں کے لئے وبال جان بننے والے مسخروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاﺅن کا آغاز ہونے کے بعد نیوکاسل شہر میں پولیس نے ایک نوعمر مسخرے کو پکڑلیا ہے، جس کے پاس سے ایک چاقو بھی برآمد ہوا ہے۔

اخبار دی مرر کی رپورٹ کے مطابق نارتھمبریا پولیس کا کہنا ہے کہ بلیک لا کے علاقے میں سکول کے کچھ بچوں نے جھاڑیوں سے نکلتے ہوئے ایک مسخرے کو دیکھا تھا جس نے انہیں خوفزدہ کرنے کی کوشش کی۔ اس کے بعد کچھ دیگر لوگوں نے بھی اس مسخرے کے متعلق رپورٹ کی اور جلد ہی پولیس اسے تلاش کرتے ہوئے بلیک لا کے ایک ویران علاقے میں پہنچ گئی جہاں اسے گرفتار کرکے اس کے قبضے سے چاقو برآمد کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کو خوفزدہ کرنے والے مسخروں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا جبکہ اس طرح کے واقعات کا قلع قمع کرنے کے لئے مزید پولیس اہلکاروں کو بھی علاقے میں پھیلادیا گیا ہے۔

بچوں کو خوفزدہ کرنے والے مسخروں کا مسئلہ برطانیہ میں کچھ عرصے سے سنگین صورت اختیار کرچکا ہے۔ متعدد شہروں میں یہ واقعات پیش آرہے ہیں جن کے دوران عموماً عجیب و غریب لباس پہنے ہوئے کوئی مسخرہ اچانک نمودارہ ہوتا ہے اور بچوں کو ڈراتا ہے۔ برطانیہ کے بعد امریکہ میں بھی ایسے ہی واقعات دیکھنے میں آرہے ہیں۔ امریکہ کی پین سٹیٹ یونیورسٹی میں ایک ایسے ہی مسخرے کی موجودگی کی اطلاع پر درجنوں طالبعلم بلے، ہاکیاں اور لاٹھیاں اٹھائے ہوئے اس کی تلاش میں نکل کھڑے ہوئے جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ بچوں کو خوفزدہ کرنے والے مسخروں نے اساتذہ اور والدین کے لئے بھی سخت پریشانی پیدا کردی ہے اور اکثر والدین تو اپنے بچوں کو سکول بھیجتے ہوئے بھی ڈرنے لگے ہیں۔

مزید : برطانیہ