پالتوبلیوں کے حوالے سے داعش نے ایسا فتویٰ جاری کردیا کہ جان کر آپ کی ہنسی نہیں رُکے گی

پالتوبلیوں کے حوالے سے داعش نے ایسا فتویٰ جاری کردیا کہ جان کر آپ کی ہنسی ...
پالتوبلیوں کے حوالے سے داعش نے ایسا فتویٰ جاری کردیا کہ جان کر آپ کی ہنسی نہیں رُکے گی

  

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک) شام و عراق میں برسرپیکار شدت پسند تنظیم داعش اپنے دشمنوں کی تلاش میں تو رہتی تھی مگر اب عراقی شہر موصل میں وہ بلیوں کی تلاش کرتی پھر رہی ہے۔ السمیریہ نیوز نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ داعش کے اس اقدام کی وجہ اس کی فتویٰ کمیٹی کی طرف سے جاری ہونے والا ایک فتویٰ ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پالتو بلیوں کو گھروں میں بچے دینے سے روکا جائے۔

یہ شخص شورش زدہ شام میں صرف اس لئے رُکا ہوا ہے کہ۔۔۔ ایسی حقیقت کہ آپ اس نوجوان کو داد دیں گے

رپورٹ کے مطابق یہ فتویٰ آنے کے بعد داعش نے موصل کے شہریوں کو تنبیہ کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں موجود بلیاں ان کے حوالے کر دیں اور فتوے کی خلاف ورزی مت کریں۔ واضح رہے کہ داعش ہر طرح کے قوانین کے لیے کلی طور پر اپنی اس فتویٰ کمیٹی پر انحصار کرتی ہے۔ اس کمیٹی میں داعش کے بااثر عالم اور کمانڈر شامل ہیں۔ یہ کمیٹی درجنوں کے حساب سے فتوے جاری کرتی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -