آئی سی سی رینکنگ،پاکستان ویسٹ انڈیز کو وائٹ واش کرنے بعد آٹھویں پوزیشن پر آگیا

آئی سی سی رینکنگ،پاکستان ویسٹ انڈیز کو وائٹ واش کرنے بعد آٹھویں پوزیشن پر ...
آئی سی سی رینکنگ،پاکستان ویسٹ انڈیز کو وائٹ واش کرنے بعد آٹھویں پوزیشن پر آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابو ظہبی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان ویسٹ انڈیز کو وائٹ واش کرنے بعد آئی سی سی کی رینکنگ ترقی کے بعد آٹھویں پوزیشن پر آگیا ہے۔
پاکستان ویسٹ انڈیز کو وائٹ واش کرنے بعد آئی سی سی کی رینکنگ ترقی کے بعد آٹھویں پوزیشن پر آگیا ہے،قومی کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو ٹی ٹونٹی کے بعد ون ڈے سیریز میں بھی وائیٹ واش کیا ہے،شکست کے بعد ویسٹ انڈیز نویں پوزیشن پر چلی گئی ہے،نئی رینکنگ کے مطابق آسٹریلیا بدستور نمبرون ہے،نیوزی لینڈ دوسرے،جنوبی افریقہ تیسرے،بھارت چوتھے،انگلینڈ پانچویں،سری لنکا چھٹے،بنگلہ دیش ساتویں نمبرپر ہے۔

اس کامیابی کے ساتھ پاکستان کو اب اگلے ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائنگ نہیں کھیلنا پڑے گا، پاکستان کیلئے ورلڈ کپ میں براہ راست کھیلنے کیلئے دبئی میں ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا میں سیریز جیتنا لازمی قرار دی جارہی تھی،پاکستان اب ایک سیریز جیتنے کے بعد ہی آٹھویں پوزیشن حاصل کرچکا ہے،خطرات ابھی بھی موجود ہیں،پاکستان کو آسٹریلیا کے خلاف بھی سیریز جیتنا ہوگی۔

پاکستان نے ٹی ٹوینٹی کے بعد ویسٹ انڈیز کیخلاف ون ڈے سیریز میں بھی کلین سویپ کر دیا

مزید :

کھیل -اہم خبریں -