سرتاج عزیز کی افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات ،دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

سرتاج عزیز کی افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات ،دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی ...
سرتاج عزیز کی افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات ،دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

  


برسلز( مانیٹرنگ ڈیسک) مشیرخارجہ سرتاج عزیز سے افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق برسلز میں جاری افغانستان سے متعلق کانفرنس کے موقع پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی نے ملاقات کی ۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر پاکستانی مشیر خارجہ سینیٹر سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ افغانستان کا امن پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے بہت ضروری ہے اور حکومت افغان امن کے لئے ہر ممکن تعاون کے لئے تیار ہے ۔

مزید : اسلام آباد