سینئر اداکار اختر شاد کی فنی خدمات کے اعتراف میں تقریب کا اہتمام

سینئر اداکار اختر شاد کی فنی خدمات کے اعتراف میں تقریب کا اہتمام
 سینئر اداکار اختر شاد کی فنی خدمات کے اعتراف میں تقریب کا اہتمام

  

لاہور(فلم رپورٹر)کراچی کی ثقافتی تنظیم کے زیر اہتمام گزشتہ روز فلم اور ٹی وی کے معروف سینئر اداکار اختر شاد کی 50سالہ فنی خدمات کے اعتراف میں تقریب کا اہتمام کیاگیا۔ جس میں شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نامورشخصیات نے شرکت کی ۔اس شاندار اور پروقار تقریب میں شرکت کرنے والوں میں ہدایتکار سیدنور،آصف خان،پرویز کلیم ،جی ایم پی ٹی وی بشارت احمد خان،اچھی خان، سلیم شاد، نعیم اختر،سٹار میکرجرار رضوی، الطاف حسین،ولی بخاری ،ہما ،نرمل شاہ اور دیگر کے نام نمایاں ہیں۔اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اختر شادنے کہا کہ کہ دیر آئے درست آئے آخر کار میرے دوستوں کومیر ی یاد آہی گئی۔میں پاکستان فلم انڈسٹری کے ساتھ 1962سے منسلک ہوں میں نے ہمیشہ اپنے کا م کو ایمانداری سے انجام دیا۔میں نے اپنے طویل فنّی کیرئیر کے دوران 400سے زائد فلمیں اور 200سے زائد ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

میں جس دور میں فلم انڈسٹری میں آیا اس وقت فلمی صنعت پورے عروج پر تھی سالانہ 150کے قریب فلمیں بنتی تھیں اور بہت سارے نئے چہروں کو مواقع ملتے تھے آج صورتحال اس کے برعکس ہے مگر ہمیں ہمت نہیں ہارنی سب کو مل کر ایک بار پھر اس انڈسٹری کی ترقی کے لئے کام کرنا چاہیے۔سیدنور،بشارت احمد خان،جراررضوی،اچھی خان، الطاف حسین،نرمل شاہ اور دیگرنے کہا کہ اختر شاد اپنے فن کے بادشاہ ہیں جتنا وہ کام کرچکے ہیں۔ اختر شاد ہمارا سرمایہ ہیں انہوں نے فلم اور ٹی وی کی بہت خدمت کی ہے۔ ان کے کام کو دیکھ کر نوجوان نسل کو سیکھنا چاہیے۔

مزید :

کلچر -