فلم عبداللہ 14 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بننے گی

فلم عبداللہ 14 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بننے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (این این آئی)پاکستانی کی نئی آنے والی فلم عبداللہ چودہ اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بننے گی۔ فلم خروٹ آباد میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے پر بنائی گئی ہے۔فلم عبداللہ کے میکر اور مصنف ہاشم کا کہنا ہے کہ فلم کی کہانی سترہ مئی دو ہزار گیارہ کو کوئٹہ کے نزدیک خروٹ آباد میں پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعہ پر مبنی ہے۔ انکا کہنا ہے کہ اس واقعہ میں تین خواتین سمیت دو غیر ملکی دہشت گردی کا نشانہ بنے تھے۔ فلم میں ساجد حسن، عمران عباس، سعدیہ خان، حمید شیخ، سلیم مغل، اصل دین خان اورعمران ترین نے اداکاری کے جوہر دیکھائے ہیں۔ اس کے علاوہ فلم کو 68 ویں کانز ایوارڈ ز میں بھی اسکرین کیا گیا۔

مزید :

کلچر -