فلم انڈسٹری نئی فلموں سے آباد نہیں ہو گی سرمایہ کاری بھی ضروری ہے،ادا عارف

فلم انڈسٹری نئی فلموں سے آباد نہیں ہو گی سرمایہ کاری بھی ضروری ہے،ادا عارف

لاہور(فلم رپورٹر)فلم اورٹی کی نامور ا داکارہ وماڈل ادا عارف نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری صرف نئی فلمیں بنانے سے آباد نہیں ہو گی سرمایہ کاری بھی بہت بڑی ضرورت ہے تمام فنکار اور ہدایت کار مشترکہ حکمت عملی کے ساتھ چلیں تو مسائل کو سالوں میں نہیں مہینوں میں حل کیا جا سکتا ہے۔سینئر اداکار اور پروڈیوسرخواجہ سلیم کی فلم ’’ابتداء ‘‘میں پاور فلم رول میں نظر آؤں گی ۔ادا عارف نے کہا کہ پاکستانی فلموں کی کامیابی خوش آئند ہے ‘فلمیں تو بنائی جا رہی ہیں لیکن یہ بھی دیکھنا ضروری ہے کہ فلموں کا معیار کیا ہے کیونکہ غیر معیاری فلمیں ایک ہزار بھی بنا لی جائیں تو اس کا انڈسٹری کو کوئی فائدہ نہیں ہو گا اس لئے میں سمجھتی ہوں کہ فلم انڈسٹری میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ لگانے کی ضرورت ہے کیونکہ جب سرمایہ زیادہ ہو گا تو اس سے معیاری فلمیں بنیں گی۔

مزید : کلچر