اختلافات بھلا پاکستان کی خوشحالی کے لئے سوچ پیدا کرنی ہوگی،ناصر چنیوٹی

اختلافات بھلا پاکستان کی خوشحالی کے لئے سوچ پیدا کرنی ہوگی،ناصر چنیوٹی
اختلافات بھلا پاکستان کی خوشحالی کے لئے سوچ پیدا کرنی ہوگی،ناصر چنیوٹی

  


لاہور(فلم رپورٹر) پاکستان کے معروف کامیڈین ناصر چنیوٹی نے کہاہے کہ ہمیں آج کے دور میں اسی جذبہ کی ضرورت ہے،پاکستان دنیا کا ایک ایسا خطہ ہے جس میں دنیا کی ہر وہ نعمت موجود ہے جس کی تمنا یا خواہش کوئی کرتا ہے ہمیں اس کی قدر کرنا چاہیے۔ناصر چنیوٹی نے کہا کہ اپنے تمام تراختلافات بھلا کر صرف اور صرف پاکستان کی ترقی خوشحالی اور اس کی بہتری کے لئے سوچ پیدا کرنی ہوگی، قومی یکجہتی کے فروغ اور ملک میں بہترین ماحول فراہم کرنے کے لیے فنکاروں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا ملک کی موجودہ صورتحال میں فنکاروں پر بھی بھاری ذمے داری عائد ہوتی ہے۔

مزید : کلچر


loading...