نئی فلموں کی تیاری کیلئے اکیڈیمز کی ضرورت ہے،پرویز کلیم
لاہور(فلم رپورٹر) رائٹر ڈائریکٹر پرویز کلیم نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کو بہتر بنانے اور نئی فلموں کی تیاری کیلئے فلم اکیڈیمز کی سخت ضرورت ہے جہاں پر فنکاروں اور ہنرمندوں کو تربیت دی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں فلم انڈسٹری کو تعلیم یافتہ نوجوان فنکاروں کی اشد ضرورت ہے۔ پرویز کلیم نے کہاکہ وہ اس وقت انتہائی بدحالی کے شکار فلم انڈسٹری کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ فلمی صنعت کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے وہ ہرممکن وسائل کو بروئے کار لا رہے ہیں۔